نئی دہلی،8اگسٹ(ایجنسی) ریو اولمپکس 2016 میں ایک دردناک حادثہ ہوا ہے. حادثہ فرانس کے جمناسٹک سمر یٹ سعید Samir Ait Said کے ساتھ ہوا. ہوا میں مظاہرہ کے دوران جماناسٹک کا بیلنس بگڑ گیا اور ان کے ساتھ اب تک کا سب سے خوفناک حادثہ ہو گیا. ان کے پاؤں کی ہڈیاں اتنی بری طرح ٹوٹ گئیں کہ پورے اسٹیڈیم میں سناٹا چھا گیا . اس طرح کے خطرناک حادثے کا نظارہ اولمپکس میں بہت کم دیکھا جاتا ہے.
text-align: start;">سمیر ہفتہ کو ریو اولمپکس کے artistic gymnastics men's team qualification کے دوران والٹ پر پرفارم کر رہے تھے لیکن والٹ سے زمین پر لینڈنگ کے وقت ان کا توازن بگڑ گیا اور ان کا بایاں پاؤں کے گھٹنے نیچے کا حصہ بری طرح ٹوٹ گیا.
سمیر نے جیسے ہی اپنے مظاہرے کے دوران جھلاگ لگائی ان کا توازن بگڑ گیا اور ان کا پیر بری طرح فریکچر ہو گیا . گھٹنے کے نیچے کا حصہ دو ٹکڑوں میں ٹوٹ گیا. بتایا جا رہا ہے کہ ان کا غلط اینگل میں پاؤں پڑنے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے.